لاہور میں آج بھی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کیساتھ ہلکی بارش متوقع

05-11-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ شب ہونے والی بارش اور آندھی کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، بارشوں اور آندھی کا سلسلہ 12 مئی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارشیں متوقع ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ چوبیس گھنٹے جاری ہے۔