قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

05-10-2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بابراعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے، بابراعظم آئرلینڈ کے خلاف 77 ویں ٹی 20 میچ میں کپتانی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے 76 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کر کے یہ اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔