ماہرین نےدنیا میں وبائی امراض کے پھیلاو کی سب سے بڑی وجہ دریافت کرلی

05-10-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے دنیا میں وبائی امراض کے پھیلنےکی وجہ بڑےماحولیاتی سبب قرار دی ہے۔

محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ عالمی تغیر کا سبب بننے والے تمام عوامل جو ماحولیات کو تباہ کر رہے ہیں، ان میں وباؤں کے پھوٹنے کے خطرات میں سب سے زیادہ اضافے کا سبب انواع کا ناپید ہونا پایا گیا ہے۔تحقیق میں حیاتیاتی تنوع کے خاتمے کے بعد اس فہرست میں موسمیاتی تغیر اور غیر مقامی انواع کا متعارف کرایا جانا بڑے اسباب کے طور پر سامنے آئے۔ تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ حیاتیاتی تنوع کا ختم ہونا، موسمیاتی تغیر اور غیر مقامی انواع کا متعارف کرایا جانا بیماری کے اضافے کا سبب بنا جبکہ شہرکاری سے اس میں کمی واقع ہوئی۔تحقیق میں ماہرین نے وبائی امراض کے عالمی ماحولیاتی اسباب پر کیے جانے والے 1000 کے قریب مطالعوں کا جائزہ لیا،تحقیق میں پودوں، جانوروں اور انسانوں میں بیماری کی شدت اور پھیلاؤ کو دیکھا گیا۔ محققین کی ٹیم مطالعے میں عالمی تغیر کے پانچ عوامل (حیاتیاتی تنوع کےخاتمے، موسمیاتی تغیر، کیمیکل آلودگی، غیر مقامی انواع اور مسکن کے خاتمے) کو تحقیق کا مرکز بنایا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مسکن کے خاتمے کے علاوہ تمام عوامل بیماری کے پھیلاؤ میں اضافے کا سبب بنے تھے اور یہ نتائج انسان اور غیر انسان میں یکساں تھے۔