ٹی 20 ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹ کتنے کی ہوگی؟جانئے

05-10-2024

(ویب ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں ممکنہ طور پر دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 9 جون کو نیو یارک کے ناساو کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 34,000 شائقین کی گنجائش والے اسٹیڈیم کے ٹکٹ 175 سے 400 ڈالر کے درمیان ہیں جو کہ ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ بنتے ہیں،پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کو سٹینڈرڈ، سٹینڈرڈ پلس اور پریمیم جیسی تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔   سٹینڈرڈ ٹکٹوں کی قیمت 175 ڈالر ہے جو کہ 48,000 پاکستانی روپے سے زیادہ ہے اسی طرح سٹینڈرڈ پلس ٹکٹ کی قیمت 300 ڈالر ہے جو 83,000 پاکستانی روپے سے زیادہ ہے جبکہ پریمیم ٹکٹوں کی قیمت 400 ڈالر ہے جو کہ 100,000 پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم 6 جون کو ڈیلاس میں میزبان امریکا کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی اور 9 جون کو نیو یارک میں اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔