چیمپئنز ٹرافی2025،بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا فیصلہ کب ہوگا؟بڑی خبر سامنے آگئی

05-10-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا فیصلہ ملک میں عام انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے انڈین ٹیم کی روانگی سے متعلق حتمی فیصلہ نئی آنے والی حکومت کرے گی۔نو منتخب حکومت بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے میٹنگ کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ سال 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا نے پاکستان دورہ کیا ۔واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا سلسلہ جاری ہے جو اگلے ماہ جون کے پہلے ہفتے میں اختتام پذیر ہوں گے، بعدازاں نومنتخب حکومت فیصلہ کرے گی۔