9 مئی واقعات: بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع

05-10-2024

(ویب ڈیسک) جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی اورانسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لیے ۔

ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں17 مئی تک توسیع کردی اورآئندہ سماعت پر وکیل سے ضمانتوں پردلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی ویڈیو لنک پراڈیالہ جیل سے حاضری مکمل کرانے کا حکم بھی دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس اور تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کی ٹیم نے پیش ہوکر کہا کہ آج وکلاء کی ہڑتال ہے، سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش نہیں ہو سکتے، سماعت موخر کردی جائے، ہائی کورٹ نے عبوری ضمانتوں پر6 دن میں فیصلہ کا حکم دے رکھا ہے ۔