بجلی کے بلوں میں فیول پرائس، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر
05-10-2024
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔