مرغی کے گوشت کی قیمت پھر بڑھ گئی

05-10-2024

(ویب ڈیسک) چکن کی قیمتیں پھر سے بڑھنے لگیں، برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 32 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، فی کلو گوشت کی قیمت 470 روپے کلو ہو گئی۔ لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 324 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہونے سے نرخ 255 روپے ہو گئے۔