شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے سکولوں میں بچے نڈھال ہونے لگے

05-10-2024

(لاہور نیوز) گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے طلبہ نڈھال ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق  اکثر سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں ،اساتذہ نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گرمی کی تعطیلات تک موسم گرم میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے جائیں، سکول صبح 7 بج کر 30 منٹ پر لگائے جائیں۔  اساتذہ نے چھٹی 12 بج کر 30 منٹ پر دینے کی تجویز دی ہے جس پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے غور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجویز محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوا دی ہے۔