پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

05-10-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے ڈبلن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کا ڈبلن میں پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں پاکستانی کرکٹرز نے بھرپور حصہ لیا جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی ویزا ملنے کے بعد آئرلینڈ چلے گئے، وہ دوسرے اور تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔