عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کو سماعت کیلئے مقرر کرنے سے روک دیا
05-10-2024
(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ رجسٹرارکو سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کوسماعت کےلیے مقرر کرنے سے روک دیا گیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریماکس میں کہا کہ ٹریبونل کےلیےمیرا نام بھی تجویز کیا گیا ہے میں یہ کیس کیسےسن سکتا ہوں؟جس پروکیل نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی جج کا ذاتی معاملہ نہیں لہٰذاعدالت یہ کیس سن سکتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نےججزکو ٹریبونل جج مقرر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ سلمان اکرم راجہ نے اضافی ٹریبونلز کی تشکیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،درخواست میں چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک کے دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں الیکشن ٹریبونلز کا تقرر کردیا گیا۔