پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان
05-10-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 280 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 938 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک ایکسچینج میں 56 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔