پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ

05-10-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں 13 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اراکین میں 12 محکموں کے وزراء شامل ہیں، کمیٹی سموگ کے خاتمے کیلئے رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی پنجاب بھر میں سموگ کی بڑھتی وجوہات کا بھی سراغ لگائے گی۔