شاہد آفریدی کا پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے کرکٹ ڈپلومیسی کا مشورہ

05-10-2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے کرکٹ ڈپلومیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سپورٹس ڈپلومیسی سے بہترین سیاست کوئی نہیں ہو سکتی، کھلاڑی اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں، جتنے زیادہ باہمی مقابلے ہوں اتنا ہی پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنا چاہئے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیگر بورڈز سے روابط میں بہتری کیلئے اقدامات کریں، نریندر مودی کو بھی پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے پر سوچنے کی ضرورت ہے۔