پنجاب پولیس کے بعد بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے
05-10-2024
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے بعد بیورو کریسی میں بھی اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ PRMPU سلمیٰ سلیمان کی خدمات وزیر اعلیٰ آفس کے سپرد کر دی گئیں، گریڈ 18 کے محمد احمد کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ PRMPU تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سے گریڈ 18 کے حسین احمد رضا چودھری اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خوراک عدیل حیدر کی خدمات وزیر اعلیٰ آفس کے سپرد کر دی گئیں، حکومت نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ قبل ازیں پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے، صابر حسین کو ڈی ایس پی ایس پی یو لاہور، محمد نعمان کو ڈی ایس پی صدر سیالکوٹ اور محمد عامر خان کو ڈی ایس پی ایس پی یو فائیو لاہور تعینات کر دیا گیا۔ مجاہد اقبال کو ڈی ایس پی یزمان بہاولپور، ایاز خان ڈی ایس پی بھونگ رحیم یار خان، اختر نواز ڈی ایس پی کامونکی گوجرانوالہ، محمد فہیم ڈی ایس پی کوٹ مومن سرگودھا اور سعید احمد کو ڈی ایس پی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ لگا دیا گیا ہے۔