آئی ایم ایف سے قرض کی موصولی کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
05-09-2024
(لاہورنیوز) آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول ہونے کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 11 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے اور آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی وصولی کے بعد گزشتہ ہفتہ سرکاری ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 12 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔