پاکستان آئرلینڈ ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

05-09-2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے 3 میچز کھیلے جائیں گے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10، دوسرا 12 اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی۔