اچھا نہ کھیلوں تو مجھ سے زیادہ والدین پریشان ہوتے ہیں،کرکٹر صائم ایوب

05-09-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صائم ایوب نے کہا ہے کہ اچھا نہ کھیلوں تو مجھ سے زیادہ والدین پریشان ہوتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں صائم ایوب کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی اننگز نہ کھیلنے کا افسوس ضرور ہے البتہ یہ کہہ دینا کہ مجھ پر دباؤ ہے درحقیقت غلط سوچ ہے،حقیقت یہ ہے کہ قومی ٹیم کا فوکس بھارت کے میچ سے زیادہ ورلڈکپ میں ٹرافی اٹھا نے پر ہے، یہ بھی درست ہے کہ پوری دنیا کی نگاہیں 9 جون کو پاک بھارت میچ پر مرکوز ہیں۔   صائم ایوب کا کہنا تھا کہ اچھا نہ کھیلوں تو مجھ سے زیادہ والدین پریشان ہوتے ہیں، نصف سنچری یا سنچری نہیں، وہ پاکستان ٹیم کو میچ جتوا کر میچ کے بہترین کھلاڑی بننے کی خواہش رکھتے ہیں جب کہ کوئی بولر بیچارہ نہیں ہوتا  وہ آؤٹ کر نے کیلئے دوڑتا ہے۔