ماہرین نے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش کا آغاز کردیا

05-09-2024

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے ایک نئی ویکسین ٹیکنالوجی وضع کی ہے جو کورونا وائرس کی وسیع اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

ماہرین کی  تحقیق میں بنائی گئی یہ ویکسین (جو اب تک صرف چوہوں پر آزمائی گئی ہے) ویکسین کے شعبے میں ہونے پیشرفت کا اشارہ کرتی ہے۔ یہ تجربہ سائنس دانوں کے عالمی وباء کے پھیلنے سے قبل ویکسین بننے کے مقصد کی جانب ایک قدم ہے۔ آزمائشی انجیکشن مختلف کورونا وائرسز کے متعدد پروٹینز کو نینو پارٹیکلز (انسانی بال سے تقریباً ایک لاکھ گُنا چھوٹے) کے ساتھ جوڑ کر کام کرتا ہے جو بعد میں خطرے سے نمٹنے کے لیے مدافعتی نظام کو بہتر کر سکتا ہے۔یہ ویکسین مدافعتی نظام کی تربیت کرتی ہیں تاکہ یہ مختلف کورونا وائرسز کے پروٹینز کی نشاندہی کر سکے جس کا مطلب ہے کہ یہ ویکسین نئے ویئرنٹ کے خلاف حفاظت کر سکتی ہے۔