9 مئی واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: شعیب صدیقی
05-09-2024
(لاہور نیوز) لبرٹی چوک لاہور میں افواج پاکستان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
آئی پی پی کے رہنما شعیب صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف آج ہم یہاں پاک فوج کے لئے کھڑے ہیں بلکہ آج ہم 9 مئی کے لئے بھی یہاں کھڑے ہیں، حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن دہشت گردوں نے ضمانتیں کروا رکھی ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا دن تھا کہ صرف ایک دن میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، ہمارے ہیروز کے مجسموں کو توڑا گیا، نالوں میں پھینکا گیا، یہ کس انصاف کی توقع رکھتے ہیں، ان کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔