گزشتہ پانچ برسوں سے بند ٹیوب ویلز کی تنصیب کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
05-09-2024
(لاہور نیوز) گزشتہ پانچ برسوں سے بند ٹیوب ویلز کی تنصیب کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بزدار دور اور پرویز الہٰی کی حکومت میں شہر میں کسی بھی مقام پر نئے ٹیوب ویل کی تنصیب نہ کی گئی، نئے ٹیوب ویلز نصب کرنے کے بجائے پانی کی فراہمی کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی، پنجاب حکومت کی پالیسی کے متضاد اب واسا انتظامیہ نے منصوبے شروع کر دیئے، زیرِ زمین پانی کو بچانے کے بجائے مزید ٹیوب ویل لگانے کا پلان بنا لیا گیا۔ سابق حکومت نے نئے ٹیوب ویل لگانے کے بجائے دیگر آبی وسائل پر منتقل ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ایکوا فائر بچانے کے بجائے ان سے مزید پانی نکالنے کا منصوبہ بن گیا، شہر میں مختلف مقامات پر گیارہ سے زائد نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے، ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے۔ واسا کی جانب سے مزید ٹیوب ویلز لگانے سے روزانہ ہزاروں کیوسک پانی نکالا جائے گا۔