اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے 13 سال بعد فائنل میں جگہ بنا لی

05-09-2024

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

قومی ہاکی ٹیم نے 2011ء میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، پاکستان نے ایونٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی، جاپان کے ساتھ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، 11مئی کو فائنل میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔