سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنیوالوں پر کڑی شرائط عائد

05-09-2024

(ویب ڈیسک) لیسکو نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں پر کڑی شرائط عائد کر دیں۔

ذرائع کے مطابق سولر پینلز سے بجلی کی بلنگ پر" چیک کوڈ" لگا دیئے گئے، چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ ہو سکے گی۔ لیسکو میں صارفین 1.5 فی صد تک سولر سسٹم نصب کر سکتے ہیں۔ منظور شدہ لوڈ پر 1.5 فیصد سسٹم کی بنیاد پر چیک کوڈ لگایا گیا ہے۔ لیسکو کے صارفین نے منظور شدہ لوڈ سے زائد سسٹم نصب کر کے بجلی کی پیداوار شروع کر دی۔