پنجاب: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 7 جون سے ہونگی

05-09-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔