9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے: مریم نواز
05-09-2024
(لاہور نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے۔
9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم 9 مئی کو بھولے گی نہ معاف کرے گی، 9 مئی تاریخ کا سیاہ باب ہے، اقتدار پرستوں نے ہوس میں وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کر سکا، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوس پرستوں نے قوم کی عزت و حرمت کی ریڈ لائن کراس کی، قومی ادارے کو کمزور کرنے کی سازش اور مجرم بے نقاب ہو چکے ہیں، سیاست کی خاطر ملک و قوم کے وقار کو پامال کرنے والے کسی معافی کے مستحکم نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت کی آگ میں سلگتے ہوئے کردار اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے، قوم 9 مئی کے ہر کردار کو جان چکی ہے، شہداء کی بے حرمتی کرنے والے شہید کا مقام نہیں جانتے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ عہد کرتے ہیں کہ اب 9 مئی کبھی نہیں ہونے دیں گے، 9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے۔