پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ہدف ہے: ارشد ندیم

05-09-2024

(ویب ڈیسک) اولمپیئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ان کی جنوبی افریقا میں آؤٹ ڈور ٹریننگ شاندار رہی اور اب پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ان کا ہدف ہے۔

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں  5 ہفتے کی آؤٹ ڈور ٹریننگ مکمل کر لی جس دوران انہوں نے بھرپور تھرو پر کام کیا۔ ارشد ندیم نے کہا کہ آؤٹ ڈور سیشنز بڑے شاندار رہے اور تھرو میں بہتری آئی ہے، کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ نے تکنیک کو بہت بہتر بنایا ہے اور اب  فٹنس کے لحاظ سے بھی پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکمل ردہم میں ہوں اور اب انٹر نیشنل مقابلوں میں فرق نظر آئے گا، پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی میرا ہدف ہے۔