مرغی کا گوشت بالکل مضرصحت نہیں ہے: سیکرٹری لائیو سٹاک

05-09-2024

(ویب ڈیسک) سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے سوشل میڈیا پر مرغی کے گوشت سے متعلق افواہوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرغی کا گوشت بالکل مضرصحت نہیں ہے، سوشل میڈیا پرپولٹری کیخلاف خبریں پھیلاناغلط ہے،پولٹری انڈسٹری کا ملکی معیشت میں انتہائی اہم کردارہے،6 لیبارٹریزمکمل فعال ہیں جو پنجاب کےمختلف اضلاع میں کام کررہی ہیں۔

ڈی جی ریسرچ ڈاکٹر سجاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری پروڈکشن حفظان صحت کےاصولوں کےمطابق ہے، پولٹری ایکسپرٹ ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ چوزہ کسی مضرصحت اشیاء کوبرداشت کرنے کے قابل نہیں ہے ۔ ڈاکٹر سرفراز چٹھہ کا کہنا تھا کہ مرغیوں میں ہونےوالی عمومی بیماریاں انسانوں کومتاثرنہیں کرتی ہیں۔ مسعود انور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرمرغی کےگوشت کےمتعلق منفی پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ مرغی کا گوشت صحت کیلئےفائدہ مند نہیں ہے،یہ سراسرغلط ہے، برائلرکاگوشت پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔