میرے بولڈ لباس پہننے پر والدہ کو کوئی اعتراض نہیں: سعیدہ امتیاز

05-09-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ والدہ کو میرے بولڈ لباس پہننے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

حال ہی میں سعیدہ امتیاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی ایک سٹوری میں سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے فالوورز کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے ۔ اداکارہ نے مداحوں کو خصوصی طور پر ماؤں کی جانب سے بچوں کو ڈانٹنے یا انہیں لیکچرز دینے کے حوالے سے سوالات پوچھنے یا اپنی کہانی سنانے کی دعوت دی۔ ایک مداح کی جانب سے پوچھے جانے پر سعیدہ امتیاز نے کہا کہ مجھے والدہ کی طرف سے ہر طرح کے طعنے اور لیکچرز سننے کو ملتے ہیں، سمجھ نہیں آ رہا کہ میں والدہ کی جانب سے ملنے والے طعنوں کی داستان کہاں سے شروع کروں۔  اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ ہر وقت مختصر اور بولڈ لباس پہنتی ہیں، کیا اس پر انہیں والدہ کچھ نہیں کہتیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ    والدہ میری معاون ہیں اور وہ میرے کسی بھی لباس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھاتیں۔