شہر میں آج بھی سورج کا پارہ ہائی، درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان

05-09-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں  کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ   42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی اور ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز   لاہور میں ہلکی بونداباندی کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔