بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین وارڈ میں منتقل کر دیا گیا
05-08-2024
(ویب ڈیسک) بشریٰ بی بی کی کیمپ جیل بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کا معاملہ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل خواتین وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کا سامان بھی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کے سامان میں ادویات اور روزمرہ استعمال کی اشیا شامل ہیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر آج اڈیالہ جیل منتقل کیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا 31 جنوری کا چیف کمشنر اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔