امر خان پہلی بار بھارت گئیں تو انہیں کیا محسوس ہوا؟اداکارہ نے دل کی بات بتادی

05-08-2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ امر خان نے پہلی بار بھارت کے دورے سے متعلق ماضی کی یادیں مداحوں سے شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ امر خان کا کہنا تھا کہ میں یونیورسٹی کی طرف سے بھارت جارہی تھی، بچپن سے مجھے، بالی ووڈ کا بے حد کریز تھا، بھارت پہنچی تو مجھے لگ رہا تھا کہ کوئی شاہ رخ خان بانہیں پھیلائے کھڑا ہوگا اور میں ثمرن بنی پلیٹ فارم پر دوڑ رہی ہوں گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔   امر خان نے  ہچکچاتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں اندازہ کہ مجھے یہ بات کہنی چاہیے یا نہیں لیکن وہاں میلے کچیلے سے تیل لگائے ہوئے لوگ تھے جن کے پسینے بہہ رہے تھے۔