رفح میں صیہونی بمباری،ماہرہ خان نے معصوم فلسطینی بچوں کے حق میں آواز اٹھادی

05-08-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

تفصیلات کےمطابق  انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے رفح میں اسرائیلی بمباری اور ننھے مظلوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو رکوانے کیلئے عالمی برداری سے اپیل کررہا ہے۔ویڈیو میں فلسطینی بچہ کہتا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کے مظلوم مسلمان اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، ہمارے سروں پر بم برسائے جارہے ہیں جبکہ 6 ماہ کی قلیل مدت کے دوران قابض افواج نے 13 ہزار سے زائد معصوم بچے شہید کردیئے ہیں۔ ایک انسٹااسٹوری کی ویڈیو اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ اسرائیل کو اسکے قریبی دوست بھی رفح میں حملے کرنے سے منع کررہے ہیں۔