وفاقی حکومت کا سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کا فیصلہ

05-08-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کا فیصلہ کر لیا، وفاقی کابینہ کا ایک نکاتی خصوصی اجلاس کل دن 11 بجے طلب کر لیا گیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی روم نمبر 2 میں ہو گا، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی کے واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے۔ کابینہ اجلاس میں 9 مئی واقعہ کی بھرپور مذمت کی جائے گی، اس سلسلہ میں کنونشن سینٹر میں خصوصی تقریب ہو گی جس میں شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان بھرپور شرکت کریں گے۔