کیا آپ جانتے کھانسی انسان کیلئے کب موت کا باعث بنتی ہے؟

05-08-2024

(ویب ڈیسک)کھانسی انسان کیلئے کب اور کیسے موت کا سبب بنتی سکتی ہے ؟ماہرین نے اس سے متعلق تحقیق جاری کردی ۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہپہلے سے دمہ، کرونک آبسٹرکٹیو پلمونیری ڈیزیز (سی او پی ڈی) یا پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد میں کھانسی سے مرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح بخار، سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات کے ساتھ ساتھ مسلسل کھانسی کی حالت نمونیا کی نشاندہی کر سکتی ہے اور علاج میں غفلت برتنے والوں بالخصوص بزرگ اور کمزور مدافعتی افراد کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ سیور ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم (ایس اے آر ایس)، مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (ایم ای آر ایس) یا انفلوئنزا جیسے انفیکشن کی شدید علامتوں میں مسلسل کھانسی بھی شامل ہے جو کہ سنگین صورتوں میں سانس بند ہوجانے کا سبب بن سکتی ہے جبکہ بہت ہی کم صورتوں میں خاص طور پر نوزائیدہ بچوں اور چھوٹے بچوں میں کالی کھانسی سنگین پیچیدگیاں جیسے نمونیا، دورے، دماغی نقصان اور انتہائی کیسز میں موت کا باعث بن سکتی ہے۔