میٹرو بس پر کام کرنے والے 50 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا
05-08-2024
(لاہور نیوز) میٹرو بس پر کام کرنے والے ملازمین کا استحصال ہونے لگا، نجی کمپنی نے معاہدے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا۔
میٹرو بس کے برقی زینے فعال رکھنے کے لئے نجی کمپنی میرین لمیٹڈ کو ٹھیکہ دیا گیا، معاہدے کے مطابق نجی کمپنی نے ہر سٹیشن پر دو ملازم تعینات کرنے تھے، معاہدے کے آغاز پر میرین لمیٹڈ نے ہر میٹرو سٹیشن پر ملازم تعینات کئے، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نجی کمپنی نے پچاس ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا۔ نجی کمپنی کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا، معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ سٹیشنز کے برقی زینوں پر ایک ملازم تعینات کر دیا گیا، نجی کمپنی کی جانب سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے تمام ملازمین کی تنخواہ لی جا رہی ہے، نجی کمپنی کی طرف سے ملازمین کو نوکریوں سے نکال کر خود پیسے ہڑپ کئے جا رہے ہیں۔