زیرو ٹیچر550 پرائمری سکول پیما کے ماتحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
05-08-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں 550 پرائمری سکولوں میں زیرو ٹیچرز ہونے کا انکشاف ، پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں زیرو ٹیچر پرائمری سکول پیما کے ماتحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا،محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے زیرو ٹیچر پرائمری سکولوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔
پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں زیرو ٹیچر پرائمری سکول آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پنجاب بھر میں 550 پرائمری سکولوں میں زیرو ٹیچرز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور میں بھی زیرو ٹیچر پرائمری سکولوں کی تعداد 6 سے زائد ہے۔مذکورہ پرائمری سکولوں کو پیما کے ماتحت آؤٹ سورس کیا جائیگا۔ سکول آنرز کو فی طالبعلم 650 روپے ادا کیے جائیں گے۔عمارت سرکار کی ہوگی، لیکن بجلی کا بل اور دیگر واجبات سکول آنرز کے ذمہ ہوگا۔محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے زیرو ٹیچر پرائمری سکولوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹیز 50 سے کم بچوں والے پرائمری سکولوں کا ڈیٹا بھی مہیا کریں۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ہزاروں سرکاری سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کی گئی لیکن تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا۔