اردو بازار میں کاغذ کی قیمتوں میں 20 روپے کمی

05-08-2024

(ویب ڈیسک) علم وادب کے مرکز اردو بازار میں کاغذ کی قیمتوں میں 20 روپے تک کمی کردی گئی ۔

اردو بازار میں 20 روپے کمی کے بعد اوسط درجے کا کاغذ 180 روپے فی کلوگرام پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ اوسط درجے کا پیپر کتابوں کی اشاعت اور کاپیاں رجسٹرڈ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ دوسری جانب کاغذ سستا ہونے کے باوجود اس سے متعلقہ صنعت کو فائدہ نہیں ہوسکا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی ،چھپائی میں استعمال ہونے والے کیمیکلز،سیاہی اور دیگر اخراجات بہت بڑھ چکے ہیں ، حکومت بجلی کے نرخ کم کرے تو کاغذ سستا ہونے سے کتابیں اور کاپیاں سستی ہوں گی۔