حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا

05-08-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک کو بھی بھارتی ویب سیریز "ہیرا منڈی، دی ڈائمنڈ بازار" نے اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی نیٹ فلکس سیریز "ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار" نے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا، اس سیریز نے ناصرف بھارتی بلکہ پاکستانی ناظرین کی بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔ حال ہی میں نامور پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری  میں "ہیرا منڈی" کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ریچا چڈھا موجود ہیں۔ اس تصویر کیساتھ پیغام میں حمائمہ نے لکھا کہ "ہیرا منڈی کی دوسری قسط آدھی دیکھ لی ہے"۔ حمائمہ نے ریچا چڈھا کو ٹیگ کرتے ہوئے انکی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ "آپ کی جاندار اداکاری نے مجھے رُلا ہی دیا ہے"۔