ملت پارک:10سالہ گھریلوملازمہ سے مبینہ زیادتی
05-08-2024
(ویب ڈیسک) ملت پارک میں 10سالہ گھریلوملازمہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ 10سالہ بچی ملزم سلمان کے گھر ملازمہ تھی،ملزم 2ماہ تک بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ بچی کے والدین کی مدعیت میں ملزم کو گرفتار اور مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بچی کو طبی معائنے کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔