موسم گرما :مختلف بیماریوں میں اضافےکا خطرہ ،الرٹ جاری
05-08-2024
(ویب ڈیسک) موسم گرما شروع ہوتےہی مختلف بیماریوں میں اضافےکاخطرہ ہونے لگا ۔ محکمہ صحت نےمختلف بیماریوں کےحوالےسے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ سٹروک کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ۔ ڈائریا ، ہیضہ ، ہیپاٹائٹس اے اور ای کے کیسز بڑھ رہے ہیں ۔ ٹائیفائیڈ ، ڈینگی ، ملیریا، نگلیریا اور کانگو بخارجیسی بیماریوں کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹوریٹ برائے روک تھام متعدی امراض نے تمام اضلاع و ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں موسم گرما میں بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات و شہریوں کو آگاہی دینے کی ہدایت موجود ہے ۔