ٹیچرز کے لئے خوشخبری، تبادلوں پر آج سے پابندی ختم
05-08-2024
(ویب ڈیسک) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب آج سے تبادلوں پر سے پابندی اٹھا رہا ہے۔
آج 8 مئی سے پنجاب کے ٹیچر تبالوں کے لئے درخواست دے سکیں گے۔ تبادلوں کے لئے اساتذہ کی آن لائن درخواستیں 10 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ پنجاب کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفرز پر کافی عرصہ سے پابندی عائد تھی اور ضرورت مند ٹیچرز پابندی ہٹنے کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق سر دست صرف تعیناتیوں کے منتظر ٹیچرز ہی ٹرانسفرز کے لئے درخواست دے سکیں گے۔ دس مئی تک تبادلوں کے لئے ٹیچرز کی درخواستوں کی ویریفیکیشن 11مئی کو کی جائے گی۔ جن ٹیچرز کے ٹرانسفر ٹیکنیکلی ممکن ہوں گے ان کے تبادلوں کے احکامات 13 مئی کو جاری کر دیئے جائیں گے۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تبادلوں کیلئے صرف تعیناتیوں کا انتظار کرنیوالےاساتذہ ہی اپلائی کرسکیں گے ۔