گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ کی کمسن بچے کو قتل کرکے خودکشی

05-08-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نولکھا میں گھریلو حالات سے تنگ باپ نے کمسن بچے کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل دانش نامی شخص نے بیٹے ایان کے ہمراہ نولکھا میں ہوٹل کا کمرہ بک کروایا، جب وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ جب کمرے میں داخل ہوئے تو بچہ مردہ حالت میں پڑا تھا کہ جبکہ باپ دانش کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی۔  پولیس نےفرانزک ٹیموں کے ہمراہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔