16 ویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

05-08-2024

(ویب ڈیسک) 16 ویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ آج سے کراچی کے روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی ۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں آرگنائزرز نے بتایا کہ ایونٹ 12 مئی تک جاری رہےگا جس میں عالمی رینکنگ کے 19 انٹرنیشنل اور 5 پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔  ٹورنامنٹ میں مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا، جمہوریہ چیک، جاپان، جرمنی، انگلینڈ اور  ہالینڈ سمیت 8 ممالک کے درمیان 23 میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایونٹ میں بوائز انڈر 15 اورانڈر 13 اور گرلز انڈر 15 کے مقابلے بھی ہوں گے۔ ہر کیٹیگری میں 15 میچز کھیلے جائیں گے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم 20 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے، ایونٹ کے آغاز سے قبل افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔