پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا
05-07-2024
(لاہور نیوز) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
پانچ سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس 12500 روپے ہو گی، 10 سال کی مدت کے 36 صفحات کے حامل پاسپورٹ کی فیس 16200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 72 صفحات کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18500 روپے ہو گی جبکہ 72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 25200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 100 صفحات کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 23000 روپے کر دی گئی جبکہ 100 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 32000 روپے ہو گئی ہے، اضافہ شدہ فیسوں کا اطلاق 8 مئی سے ہو گا۔