بانی پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار

05-07-2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقاتوں کی فراہم کردہ فہرست میں شیر افضل کا نام نہیں تھا، آج کی ملاقاتوں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہلے سے فہرست فراہم کی جاتی ہے۔