پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا
05-07-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ایک وقت پر ہنڈرڈ انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 72 ہزار 761 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔