اذلان شاہ کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابر

05-07-2024

(ویب ڈیسک) ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا۔

ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں پاکستان کو میچ کے 59 ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو کہ جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں کین ناگا یوشی نے سکور کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا وحید اشرف نے گول کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کو بہتر گول اوسط پر برتری حاصل ہے۔ پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ  کل کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 کے سکور سے مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست دی تھی۔