نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال کا پی سی ون تیار
05-07-2024
(ویب ڈیسک) نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال لاہور کا پی سی ون تیار، کینسر کیئرہسپتال کی لاگت کا تخمینہ 60 ارب روپے لگایا گیا۔
حکام کے مطابق پی اینڈ ڈی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں پی سی ون کی منظوری دے دی گئی ،منصوبے کی منظوری کیلئے ایکنک کو بھی پی سی ون بھیجا جائے گا ،جس کو 3 مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔پی اینڈ ڈی بورڈ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو منصوبے پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال کا پی سی ون جلد منظور کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ نواز شریف کینسر کیئر ہسپتال پائن ایونیو روڈ پر 350 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کیلئے اراضی کے حصول کیلئے پی اینڈ ڈی بورڈ پہلے ہی 7 ارب کے فنڈز جاری کرچکا ہے۔