لاہور پولیس کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

05-07-2024

(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن ٹیم نے تھانہ اسلام پورہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق تھانہ اسلام پورہ لاہور میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر رمضان نے ایک کیس میں مدعی کے بھائی کو بے گناہ قرار دینے کیلئے رشوت لی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔  ترجمان کے مطابق ملزم اے ایس آئی رمضان نے اس سے پہلے بھی مدعی سے 13 ہزار روپے بٹورے تھے۔