چوہنگ: 5 ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا
05-07-2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے چوہنگ میں 5 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔
ڈکیتی کی واردات تھانہ چوہنگ کے علاقے میں صبح کے وقت ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 ڈاکو کار پر آئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو اپنی گاڑی میں سامان رکھ کر اطمینان سے فرار ہو رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو طلائی زیورات، کیش اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جب کہ واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔